سعودی عرب کی سوڈانی متاثرہ عوام کو ایک سو ملین ڈالر کی امداد

شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ عبداللہ بن عبدالعزیز الرابعہ نے اس موضوع پر ایک بیان جاری کیا ہے

1983820
سعودی عرب  کی سوڈانی متاثرہ عوام کو ایک سو ملین ڈالر کی امداد

سعودی عرب  نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان  کو ایک سو ملین ڈالر کی انسانی امداد سمیت  جھڑپوں سے متاثرہ عوام کے لیے سرکاری پلیٹ فارم کی وساطت سے  عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی جائیگی۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ عبداللہ بن عبدالعزیز الرابعہ نے اس موضوع پر ایک بیان جاری کیا۔

رابعہ کے بیان کے مطابق، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین اسٹڈیز سینٹر کو "سوڈان کو 100 ملین ڈالر کی مختلف انسانی امداد فراہم کرنے"کی ہدایت کی ہے۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بھی  کہا  ہےکہ سوڈانی عوام کی مشکلات میں تحفیف لانے کے لیے "صحم"پلیٹ فارم پر امدادی مہم چلائی جائے۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سوڈان میں بے گھر ہونے والوں کو انسانی امداد اور طبی امداد فراہم کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں