خلیج عمان میں کشتی پر چھاپہ، ٹینک شکن اور بیلیسٹک میزائلوں کے پرزے برآمد

برطانوی فوجیوں نے جب اس کشتی کی تلاشی لی تو انہیں  ٹینک شکن میزائلوں سمیت  درمیانی فاصلے مار کرنے والے بیلیسٹک میزائلوں کے بعض پرزے ملے

1954029
خلیج عمان میں کشتی پر چھاپہ، ٹینک شکن اور بیلیسٹک میزائلوں کے پرزے برآمد

برطانیہ کے شاہی  بحری جہاز  نے  عمان کے قریب ایران سے یمن جانے والی ایک کشتی پر ٹینک شکن میزائل اور بیلیسٹک میزائلوں کے کچھ حصوں کا پتہ چلایا ہے ۔

 شاہی بحری بیڑے کے مطابق،23 فروری کو  امریکہ کے ایک مشاہداتی طیارے نے خلیج عمان میں ایران سے جانے والی ایک کشتی کا پتہ لگایا جس پر  علاقے میں موجود برطانوی شاہی بیڑے لینیکسٹر کو اطلاع دی گئی جس نےاس کشتی کی تلاشی  لی ۔

برطانوی فوجیوں نے جب اس کشتی کی تلاشی لی تو انہیں  ٹینک شکن میزائلوں سمیت  درمیانی فاصلے مار کرنے والے بیلیسٹک میزائلوں کے بعض پرزے ملے ۔

 بعد ازاں برطانوی  شاہی بیڑے نے اس کی اطلاع اقوام متحدہ کو دیتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں 2216 اور 2231 کے تحت مشاہدے کا مطالبہ کیا ۔

 یاد رہے کہ اقوام متحدہ  کے یمن کے لیے متعین عالمی وفد نے 9 ستبر 2020 کو ایک رپورٹ میں بتایا تھا  کہ یمن کو فرانس ،امریکہ،برطانیہ اور کینیڈا جیسے مغربی ممالک سے اسلحہ ملتا رہا ہے۔

 دس جنوری کو بھی خلیج عمان  میں ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارتے ہوئے  2  ہزار سے زائد بندوقیں تحویل میں لی گئی تھیں جو کہ ایران سے یمن حوثیوں کی مدد کےلیے بھیجی جا رہی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں