اسرائیلی قوتوں کی کاروائی،17سالہ نوجوان ہلاک

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 17 سالہ حمزہ الاشقر کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی تاہم اس نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں

1942999
اسرائیلی قوتوں کی کاروائی،17سالہ نوجوان ہلاک

 اسرائیلی قوتوں کی مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی لڑکا ہلاک ہو گیا۔

 فلسطینی امور صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کا تازہ واقعہ مغربی کنارے میں حالیہ ایام میں ہونے والی کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 17 سالہ حمزہ الاشقر کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی تاہم اس نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 دریں اثنا،اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

تشدد کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس سے منسلک پانچ فلسطینی بندوق بردار جاں بحق ہو گئے تھے۔

گزشتہ موسم بہار میں اسرائیل میں خونریز حملوں کے سلسلے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر تقریباً روزانہ رات کے چھاپے شروع کیے ہیں۔

فلسطینی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ایک چھاپے میں 10 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے ساتھ  سلامتی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سال نو کے آغاز سے اب تک ان علاقوں میں 42 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ سال 2022 میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینی حملوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں