حوثیوں کی عمانی وفد سے ملاقات،امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت

عبدالسلام نے کہا کہ عمانی وفد کے ساتھ ہم نے  کافی مثبت اور حوصلہ افزا مذاکرات کیے ہیں جو کہ ملکی استحکام ،حملوں کی بندش اور  محاصرے کے خاتمے میں معاون ثابت ہونگے

1933082
حوثیوں کی عمانی وفد سے ملاقات،امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت

 یمن میں انتظامیہ پر قابض ایرانی نواز حوثیوں نے جنگ بندی کی تجدید کے لیے صنعا میں موجود عمانی وفد سے ملاقات کی جو کہ مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

 حوثیوں کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اور ترجمان محمد عبدالسلام نے اس حوالے سے  ایک بیان حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ  پر دیا ۔

 عبدالسلام نے کہا کہ عمانی وفد کے ساتھ ہم نے  کافی مثبت اور حوصلہ افزا مذاکرات کیے ہیں جو کہ ملکی استحکام ،حملوں کی بندش اور  محاصرے کے خاتمے میں معاون ثابت ہونگے۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ ہمارا وفد عمانی وفد کے ہمراہ مسقط روانہ ہو گیا ہے جہاں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں