اسرائیلی وزیر مسجد اقصی میں زبردستی گھس گئے

اشتعال انگیز اقدامات کے ساتھ پہچانے جانے والے  انتہائی دائیں بازو کے بن گویر 5 سال بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے پہلے اسرائیلی وزیر  ہیں

1927209
اسرائیلی وزیر مسجد اقصی میں زبردستی گھس گئے

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتامر بن گویر نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

بن گویر صبح سویرے اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں حرم شریف میں داخل ہوئے۔

اشتعال انگیز اقدامات کے ساتھ پہچانے جانے والے  انتہائی دائیں بازو کے بن گویر 5 سال بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے پہلے اسرائیلی وزیر  ہیں۔

اسرائیلی سیاست دان  کی  مسجد الاقصیٰ کی حیثیت کی خلاف ورزی اور اسے فلسطینیوں کی طرف  سے حملے کے طور پر تصور کردہ  یہ کاروائی  عبرانی کیلنڈر کے مطابق "تیویت" کے مہینے کی 10 تاریخ کو  سر انجام دی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو خراب کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

فلسطینی سرکاری ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینے نے اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں تورات کی تلاوت کی اجازت دینے اور عبادت گاہ کے لیے جگہ کا تعین کرنے کی جاری دھمکیوں پر بیان دیا۔

مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی آبادکاری کی سرگرمیوں اور ہر روز فلسطینیوں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ اقصیٰ میں تمام مذاہب کو مساوی حقوق دینے کے خطرات پر زور دیتے ہوئے ابو رودین نے زور دے کر کہا کہ مسجد ِ اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو بگاڑ  نے  سنگین نتائج  سامنے آئیں گے  اس کا مطلب  اعلان  جنگ ہوگا۔



متعللقہ خبریں