اسرائیلی فوج نے بیت الحم میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں  کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں دہیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا ہے

1927175
اسرائیلی فوج نے بیت الحم میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے بیت الحم میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا  ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں  کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں دہیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا ہے ۔

اطلاع ملی ہے کہ  چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوںکی فائرنگ سے  سینے میں گولی لگنے سے 15 سالہ فلسطینی عدیم عیاد دم  شہید  ہوگیا ۔

دوسری جانب فلسطین نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم (اسرائیلی) قابض افواج کی طرف سے بیت لحم کے جنوب میں واقع دہیشا پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ حملے کے دوران شہید ہونے والے بچے  عدیم عیاد   (15 سال) کے خلاف سزائے موت کے گھناؤنے جرم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وزارت کے بیان میں  کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی بچے کا  قتل اسرائیل کے ماورائے عدالت قتل  اور فلسطینی بچوں کو نشانہ بنانے کی کاروائی کا ایک حصہ ۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ  بینجمن نتان یا ہو  کی حکومت   علاقے میں کیے جانے والے  تمام  مظالم ،  جرائم اور  خلاف ورزیوں اور ان کے اثرات کی ذمہ دار ہے اور اس سے   اسرائیل کے   قابض ریاست  میں  مزید جرائم کرنے کی ترغیب  ملتی ہے۔



متعللقہ خبریں