او آئی سی سربراہی اجلاس کے نتائج عرب چین دوستی  اور  مشترکہ مفادات کو پورا کریں گے

سیکرٹری جنرل طحہٰ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شرکت کی

1917153
او آئی سی سربراہی اجلاس کے  نتائج عرب چین دوستی  اور  مشترکہ مفادات کو پورا کریں گے

اسلامی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ چین-عرب ممالک کے سربراہی اجلاس  سے مطمئن  ہے۔

او آئی سی کے ایک تحریری بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ  کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس کے نتائج عرب چین دوستی  اور  مشترکہ مفادات کو پورا کریں گے اور عرب ممالک اور چین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو نئی تحریک دیں گے۔

چین-عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے طحہٰ نے سربراہی اجلاس کے انعقاد  میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل طحہٰ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چین عرب ممالک کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں عرب ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی۔

سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ ریاض اعلامیہ  کے مطابق، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی حمایت کرنے، فریقین کے درمیان شراکت داری کو تقویت دینے اور اگلی سربراہی کانفرنس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اعلامیہ  میں کہا گیا  ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کا دو ریاستی حل کے ماڈل کی بنیاد پر منصفانہ اور مستقل حل تلاش کیا جانا چاہیے، اور کہا گیا  ہے کہ شام، لیبیا اور یمن کے بحرانوں کا حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی اقدامات  کرنے چاہییں۔



متعللقہ خبریں