عرب لیگ۔ لبنان۔ اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے

دونوں ممالک کے مابین سمندی اختیارات کی حد بندی کرنے والا معاہدہ ایک  اہم قدم ہے

1899154
عرب لیگ۔ لبنان۔ اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے

عرب لیگ نے لبنان اور اسرائیل کو سمندری حد بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی حمایت کی ہے۔

عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حصام ذکی  نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا ہے "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عرب لیگ اس معاہدے کی مکمل حمایت کرتی ہے جو لبنان کو خودمختار سمندری حقوق، اس کے خصوصی اقتصادی زون میں  کثیر قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کا موقع دے گا اور اپنے لوگوں کو ہر قسم کے تعاون کی ضرورت سے فائدہ پہنچائے گا۔"

ذکی نے   بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سمندی اختیارات کی حد بندی کرنے والا معاہدہ ایک  اہم قدم ہے۔

دو پڑوسی ممالک لبنان اور اسرائیل، جن کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تقریباً 860 مربع کلومیٹر کے سمندری علاقے کے تنازع کو حل کرنے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں کچھ عرصے سے مذاکرات کر رہے تھے۔

غیر مستحکم مذاکراتی عمل کے اختتام پر، لبنان کے صدر میشل عون نے گزشتہ روز بیروت میں اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نےالقدس  میں سمندری سرحدی معاہدے پر دستخط کیے۔



متعللقہ خبریں