ایران، یورپی یونین کے خلاف جوابی کاروائی کرے گا: ایران وزارت خارجہ

یورپی یونین  کی طرف سے ایرانی حکام پر پابندیوں کا فیصلہ ایران کے داخلہ معاملات میں مداخلت ہے، ہم بھی یورپی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائیں گے: ایران وزارت خارجہ

1894195
ایران، یورپی یونین کے خلاف جوابی کاروائی کرے گا: ایران وزارت خارجہ

ایران نے کہا ہے کہ،  مہسا امینی کی زیر حراست موت اور نتیجتاً شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے، یورپی یونین  کی طرف سے ایرانی حکام پر پابندیوں کا فیصلہ ایران کے داخلہ معاملات میں مداخلت ہے ۔فیصلے کے جواب میں ہم بھی یورپی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائیں گے۔

ایران وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں یورپی یونین کونسل  کے، بعض ایرانی حکام پر، پابندیوں کے فیصلوں کو "بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی" اور "ایران کے داخلہ معاملات میں مداخلت"  قرار دیا اور اس کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "پابندیوں کا فیصلہ بے بنیاد اور من گھڑت دعووں پر استوار ہے ۔ یہی نہیں بلکہ ،بطور سیاسی اہداف تک رسائی کے ہتھکنڈے کے، انسانی حقوق کے استحصال کا بھی عکاس ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے پابندیوں کے فیصلے کے جواب میں ہم بھی یورپی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی کونسل نے گذشتہ ماہ، حجاب کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے حراست میں لی گئی 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پھیلنے والے احتجاجی مظاہروں میں مداخلت کرنے والے، بعض ایرانی سکیورٹی حکام اور مواصلات و اطلاعات ٹیکنالوجی کے سربراہ عیسیٰ زاریپور  پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں