عراق:نو منتخب صدر عبدالطیف رشید نے قلمدان سنبھال لیا

عراقی صدر  کے لیے  بغداد میں واقع قصر صدارت  میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسپیکر پارلیمان محمد حالبوسی ،نائب اسپیکر،پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے لیڈران،سابق فوجی سربراہان اور سابق صدر فواد معصوم  نے بھی شرکت کی

1893714
عراق:نو منتخب صدر عبدالطیف رشید نے قلمدان سنبھال لیا

 عراق میں گزشتہ ہفتے ارکان پارلیمان کی جانب سے منتخب کردہ صدر  عبداللطیف رشید نےاپنا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

 عراقی صدر  کے لیے  بغداد میں واقع قصر صدارت  میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسپیکر پارلیمان محمد حالبوسی ،نائب اسپیکر،پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے لیڈران،سابق فوجی سربراہان اور سابق صدر فواد معصوم  نے بھی شرکت کی ۔

نو منتخب صدر کی اہلیہ شہ ناز ابراہیم،صاحب زادی،صاحب زادے ،بہو اور پوتا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس تقریب میں  سابقہ صدر برہم صالح موجود نہیں تھے۔

 کردی سیاست دان عبد اللطیف رشید کو 13 اکتوبر کو  پارلیمان میں ہوئی رائے دہی میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں