ایران پر برطانوی پابندیاں،امور خارجہ میں برطانوی سفیر کی طلبی

ایرانی امور خارجہ کے مطابق، برطانوی سفیر سائمن شر کلیف کو  ان پابندیوں کے جواز میں طلب کیا گیا اور ان سے کہا گیا ہے کہ  برطانیہ ایران کےاندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے ۔

1891355
ایران پر برطانوی پابندیاں،امور خارجہ میں برطانوی سفیر کی طلبی

 ایران نے مہسا امینی کی زیر حراست موت کے بعد شروع ہوئے ملک گیر مظاہروں  کے خلاف  پر تشدد مداخلت کرنے پر پابندیاں لگانے کی پاداش میں برطانوی سفیر کو امور خارجہ طلب کرلیا ۔

ایرانی امور خارجہ کے مطابق، برطانوی سفیر سائمن شر کلیف کو  ان پابندیوں کے جواز میں طلب کیا گیا اور ان سے کہا گیا ہے کہ  برطانیہ ایران کےاندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  ایران بھی ان پابندیوں کا جواب دینے کا حق رکھتاہے جس کے بارے میں وہ اپنی حکومت کو  مطلع کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت  کے بعد ملک گیر مظاہروں کے خلاف تشدد کے مرتکب ایران کے حفاظتی اداروں پر برطانیہ نے پابندیاں لگا دیں تھی جن میں  پاسداران انقلاب ایران کی پانچویں کمان کے سربراہ غلام رضا سلیمانی،پولیس سربراہ حسین اشتری اور ایرانی  پولیس کی خصوصی فورس کے کمانڈر حسن کریمی کے نام شامل تھے ۔

متعللقہ خبریں