شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں، ایران کی رکنیت حتمی شکل اختیار کر جائے گی: رئیسی

ازبکستان میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ایران کی رکنیت کو حتمی شکل دے دی جائے گی: صدر ابراہیم رئیسی

1879869
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں، ایران کی رکنیت حتمی شکل اختیار کر جائے گی: رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ازبکستان متوقع شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ایران کی رکنیت کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ایران اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق رئیسی نے، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان روانگی سے قبل، مہرآباد ائیر پورٹ  پر  اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے دورہ ازبکستان کا اہم موضوع  ، ایران کی رکنیت کی قطیعت  سے متعلقہ دستاویزات پر دستخط ہے"۔

رئیسی نے گذشتہ سال کے اجلاس میں ایران کی رکنیت کی منظوری کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ موجودہ اجلاس میں دستاویزات پر دستخط متوقع ہیں۔ بعد ازاں وزارت خارجہ مذکورہ دستاویزات کا جائزہ لے گی اور اس طرح رکنیت کا قانونی مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

دورہ ازبکستان کے دیگر اہداف پر بات کرتے ہوئے رئیسی نے کہا ہے کہ "یہ دورہ ازبکستان کے صدر  کی سرکاری دعوت پر  اور دو طرفہ مذاکرات  کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس  میں شرکت کے زیرِ مقصد کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں دورے کے اہداف میں ہمسائیگی تعلقات، باہمی قربت اور باہمی تعاون میں بھی اضافہ کرنا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 500 ملین ڈالر ہے ۔ ہم اسے ناکافی سمجھتے ہیں اور اس میں اضافے کے خواہش مند ہیں"۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس، ازبکستان کے صدر شوکت میرزییف کی میزبانی میں، 15 تا16 ستمبر کو سمرقند میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں رکن ممالک ، مبصر ممالک اور مدعوین ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں