عراق:داعش کے خلاف آپریشن،11 دہشتگرد ہلاک

وزارت داخلہ و دفاع  سے وابستہ ٹیموں نے الانبار اور دیالہ شہروں میں داعش کے دو ٹھکانوں کا پتہ لگایا جس پر آپریشنز کرتےہوئے  داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں دو لیڈر بھی شامل تھے

1878383
عراق:داعش کے خلاف آپریشن،11 دہشتگرد ہلاک

 عراقی شہروں الانبار اور دیالہ میں داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں11 دہشتگرد مارے گئے۔

 عراق کی  مشترکہ آپریشن کی کمان گاہ  کےمطابق،  وزارت داخلہ و دفاع  سے وابستہ ٹیموں نے الانبار اور دیالہ شہروں میں داعش کے دو ٹھکانوں کا پتہ لگایا ۔

 دونوں شہروں  میں آپریشنز کرتےہوئے  داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں دو لیڈر بھی شامل تھے۔

 واضح رہے کہ  داعش نے  جون 2014 میں عراقی شہروں موصل ،صلاح الدین اورالانبار پر مکمل طور پر جبکہ دیالہ اور کرکوک کے جزوی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا مگر کچھ عرصے بعد ہی یہ علاقے داعش سے وابتہ حاصل کرلیے گئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں