ہم نے افزود شدہ جدید سینٹری فیوجز کی تیاری بڑھانے کا حکم دے دیا ہے: ایران

ایرانی ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی کے مطابق، ہم نے  افزود شدہ یورینیئم کی مدد سے ہزاروں سینٹری فیوجز کو فعال کرنے اور ان میں گیس بھرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

1862557
ہم نے افزود شدہ جدید سینٹری فیوجز کی تیاری بڑھانے کا حکم دے دیا ہے: ایران

ایرانی ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی کے مطابق، ہم نے  افزود شدہ یورینیئم کی مدد سے ہزاروں سینٹری فیوجز کو فعال کرنے اور ان میں گیس بھرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ،بہروز کمال وندی نے  جوہری توانائی سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں  بتایا کہ  ہم نے  IR1اور IR 6 کے ہزاروں یورینیئم سے افزود شدہ سینٹری فیوجز کو فعال کرنے اور ان میں گیس بھرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کمال وندی کا کہنا ہےکہ ہمارے اس اقدام کا  مقصد  پابندیوں کے خاتمے، ایرانی مفادات کے تحفظ  اور ملکی ضروریات  کو پورا کرنا ہے ۔

کمال وندی نے مزید بتایا کہ  IR6 قسم کے 500 سینٹری فوجیز کی تیاری میں 10 تا 15 روز لگ سکتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں