دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نےشام کے صوبے رقہ میں میڈیا کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا

سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے بیان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار مقامی میڈیا کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور    پریس کارکنوں کے تحفظ کی ضرورت پر  زور دیاہے

1861826
دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نےشام کے صوبے رقہ میں میڈیا کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے مشرقی شام کے صوبے رقہ میں  مقامی میڈیا کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک (SNHR)   جوشام میں شہریوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز تیار کرتا ہے  کی جانب سے  جاری  تحریری بیان کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے رقہ کے صو بے جس پر اس کی گرفت ہے   میں   SDG کا نام استعمال کرتے ہوئے 30 جولائی کو مقامی میڈیا کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے بیان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار مقامی میڈیا کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور    پریس کارکنوں کے تحفظ کی ضرورت پر  زور دیاہے۔

 نیٹ ورک نے  اپنے بیان میں YPG/PKK دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے  ان اقدامات کو میڈیا کے ارکان کی آزادی کو ختم کرنے  سےتعبیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں