شمالی عراق میں پنجہ لاک عسکری کاروائی میں 289 دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے

وزارت قومی دفاع کی جانب سے اس موضوع پر ایک ویڈیو جاری کی گئی

1858580
شمالی عراق میں پنجہ لاک عسکری کاروائی میں 289 دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے

شمالی عراق میں اپریل میں شروع ہونے والے پنجہ لاک آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 289 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے اس موضوع پر ایک ویڈیو جاری کی گئی۔

ویڈیو میں کارروائیوں کے دوران قبضے میں لیے گئے مواد اور گولہ بارود کے بارے میں معلومات اور مناظرشامل  ہیں۔

وزارت دفاع نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ"ہماری ہیرو ترک مسلح افواج، جس نے 17 اپریل 2022 کو شمالی عراق میں شروع کیے گئے پنجہ  لاک آپریشن کے ذریعے PKK کے 289 دہشت گردوں کو بے اثر کیا۔ اس نے 330 غاروں اور پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں پر بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور   روز مرہ کی زندگی کے لیے اشیا موجود تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں