اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جان بحق

اسرائیلی فورسز نے  ان کے خلاف پتھراو کرتے  ہوئے اپنے رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں  پر  اصلی اور ربڑ کی گولیوں  سمیت آنسو گیس کا استعمال کیا

1852697
اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جان بحق

اسرائیلی قوتوں کے  مقبوضہ  دریائے اردن کے  شمالی علاقہ جات میں  چھاپے کے دوران    کی گئی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان   جان بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  اسرائیلی قوتوں کے جینن شہر کی تحصیل  جبے   میں  بعض  مکانات  پر چھاپے کے بعد  موضع کے نوجوانوں  اور فوجیوں کے درمیان مد بھیڑ ہوئی۔

اسرائیلی فورسز نے  ان کے خلاف پتھراو کرتے  ہوئے اپنے رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں  پر  اصلی اور ربڑ کی گولیوں  سمیت آنسو گیس کا استعمال کیا۔

فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق اسرائیلی جانب سے رابطے کے ذمہ دار فلسطینی رابطہ یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ 20 سالہ رفیق ریاض غنم ان واقعات کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے  اصلی گولیوں سے زخمی ہونے والے غنم کو حراست میں لیا اور بعد میں اعلان کیا کہ فلسطینی نوجوان کا  انتقال ہو گیا  ہے۔

اسرائیلی فوج نے مشرقی القدس سمیت مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 40 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

 



متعللقہ خبریں