اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا صدر ایردوان سے اظہار تشکر

اسرائیلی وزیر اعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  جاری     کردہ   ویڈیو بیان میں، بینیٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی سیکیورٹی تنظیم اور ترکی کی سیکیورٹی تنظیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں

1849544
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا صدر ایردوان سے اظہار تشکر

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ترک اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں نے ترکی میں موجود اسرائیلیوں کو نقصان پہنچنے سے روک دیا  ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  جاری     کردہ   ویڈیو بیان میں، بینیٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی سیکیورٹی تنظیم اور ترکی کی سیکیورٹی تنظیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے استنبول اور ترکی کے دیگر حصوں میں اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو روکنے کے لیے گزشتہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ ہفتوں میں آپریشنز کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کارروائیاں اسرائیلیوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہی ہیں، بینیٹ نے اپنے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔

بینیٹ  نے کہا کہ "میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کے معاونین  کا ترکی میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے سے روکنے میں تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"

وزیر اعظم کی طرف سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  "سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے اسرائیل اور ترکی کی مشترکہ کوششوں کے دائرہ کار  میں  استنبول میں اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی سیلز کی ایک بڑی تعداد کو بلاک کر دیا گیا ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی سیکیورٹی سروسز نے کئی ایسے ایرانی سیلز  کا پردہ فاش کیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے حکم کے تحت کام کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکی میں اسرائیلی شہریوں کو درپیش خطرات  کو کافی حد تک کام کردیا گیا ہے  اور ان خطرات کی روک تھام کے لیے  آپریشنز جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں