فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ والد کے قتل میں حزب اللہ ملوث تھی: سعد حریری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے نتیجے میں 2007 میں قائم لبنان ٹریبونل نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں دونوں ملزمان حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کی عدم موجودگی میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے

1844683
فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ والد کے قتل میں حزب اللہ ملوث تھی: سعد حریری

 اقوام متحدہ کے تحت قائم کئے گئے لبنان ٹریبونل نے سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے الزام میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ 

خبر  کے مطابق، رفیق حریری کو 2005میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں قتل کردیا گیاتھا، دھماکے میں سابق وزیر اعظم رفیق حریری سمیت 22افراد مارے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے نتیجے میں 2007 میں قائم لبنان ٹریبونل نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں دونوں ملزمان حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کی عدم موجودگی میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

 اس فیصلے پر مرحوم صدر کے صاحب زادے  اور سابقہ وزیراعظم سعد حریری نے  کہا کہ اس فیصلے سے یہ ثابت ہوچکا ہےکہ میرے والد کے قتل میں حزب اللہ ملوث تھی ۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں عدالت دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ واپس لیتے ہو ئے انہیں دہشت گردی اور قتل کے الزام میں مجرم قرار دے چکی ہے ۔

ٹریبونل جج ایفانا ہرڈلیکوفا نے حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کو زیادہ سے زیادہ سزا عمرقید سناتے ہوئے کہا کہ ان کے بم حملے سے نہ صرف براہِ راست لوگ متاثر ہوئے بلکہ ان دھماکوں نے لبنانی عوام کو بھی دہشت زدہ کردیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں