یمن حکومت نے حدیدہ۔ تائز شاہراہ ون وے شکل میں کھول دی

سالوں سے بند حدیدہ اور تائز لنک شاہراہ کو انسانی وجوہات کی بنا پر ون وے شکل میں کھولا جا رہا ہے: یمن حکومت

1820548
یمن حکومت نے حدیدہ۔ تائز شاہراہ ون وے شکل میں کھول دی

یمن حکومت نے کہا ہے کہ سالوں سے بند حدیدہ اور تائز لنک شاہراہ کو انسانی وجوہات کی بنا پر ون وے شکل میں کھولا جا رہا ہے۔

یمن کے وزیر مواصلات معمر الاریانی نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے حدیدہ۔تائز لنک روڈ 'حیس الجراحی' کو انسانی وجوہات کی بنا پر ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔

اریانی نے کہا ہے کہ مذکورہ شاہراہ یک طرفہ شکل میں کھُل گئی ہے لیکن حوثی ابھی تک حدیدہ سے تائز کی طرف شاہراہ کو ون وے شکل میں بند رکھے ہوئے ہیں۔

یمن کے وزیر نے مزید کہا ہے کہ حوثی تائز کے محاصرے کے خاتمے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانا قبول نہیں کر رہے۔

تاہم حوثیوں نے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ حکومتی فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے حدیدہ اور تائزہ کا درمیانی راستہ سالوں سے بند تھا۔

انسانی حقوق کے اداروں اور حکومتی رپورٹوں کے مطابق تائز کا اگست 2015 سے حوثیوں کے زیرِ محاصرہ ہونا علاقے میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔

حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور مارچ 2015 سے سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز حوثیوں کے مقابل یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے یمن کے لئے نمائندہ خصوصی ہینس گرنڈبرگ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اردن میں فریقین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے یمن حکومت اور حوثیوں نے 2 اپریل  کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے فضاء، زمین اور سمندر سے آپریشنوں میں 2 ماہ کا وقفہ قبول کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں