اسرائیلی قوتیں مسجد الاقصی میں داخل ہو گئیں،جھڑپوں کی اطلاع

آج مشرقی القدس میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی قوتوں اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جس میں بعد پولیس مسجد الاقصی میں داخل ہو چکی ہے

1813365
اسرائیلی قوتیں مسجد الاقصی میں داخل ہو گئیں،جھڑپوں کی اطلاع

آج مشرقی القدس میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی قوتوں اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو چکی ہے۔

دو دن سے یہاں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی قوتوں کے مابین کشیدگی جاری تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نےآج اس مقام سے فلسطینیوں کو نکال دیا ہے تاہم اب بھی وہاں درجنوں فلسطینی شہری موجود ہیں جو "اللہ اکبر" کے نعرے لگا رہے ہیں۔

سینکڑوں نوجوان فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ میں پتھروں اور لوہے کی سلاخوں کے ذریعے داخلے پر رکاوٹیں لگانے کی کوشش کی تاکہ کوئی مسجد میں داخل نہ ہو سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسجد الاقصیٰ میں اس مقدس مقام پر یہودیوں کی عبادت کو یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے مبینہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر پہلے سے ہی پتھروں اور رکاوٹوں کا انتظام کر رکھا تھا۔

یہ مقام اسلام میں تیسرا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہودیوں کے لیے یہ ان کا اولین مقدس مقام ہے۔ وہ اسے 'ٹیمپل ماؤنٹ‘ کہتے ہیں۔

یہ مقام اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں کشیدگی کی اہم وجہ بنا رہتا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق،گزشتہ جمعے کو صبح سویرے تصادم کا آغاز اس وقت ہوا، جب فلسطینیوں کی جانب سے  دیوار گریہ کی جانب سنگ باری کی گئی۔

 واضح رہے کہ مغربی دیوار یہودیوں کی مقدس عبات گاہ ہے جس کے بعد پولیس اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہوا۔



متعللقہ خبریں