لبنان، بینافل بلدیہ دفتر کے جوار میں زور دار بم دھماکہ

دھماکہ کافی زوردار تھا اور اس نے قصبے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا

1810929
لبنان، بینافل بلدیہ دفتر کے جوار میں زور دار بم دھماکہ

لبنان کے شہر صیدا کے بینافل بلدیہ دفتر  کے  قریب تحریک ِ عمل کے دفتر سے تعلق رکھنے والے ایک مرکز میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ایران کے العالم ٹیلی ویژن چینل نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ کافی زوردار تھا اور اس نے قصبے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ تحریک ِ عمل  کے دفتر سے تعلق رکھنے والے اسکاؤٹ سینٹر میں ہوا۔ دھماکے  کے بعد کے مناظر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر میں قائم الجزیرہ ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص بینافل میئر کا بیٹا تھا، بینافول بلدیہ کی عمارت مکمل طور پر  تباہ ہوگئی ہے، اور ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

لبنانی حکام کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔



متعللقہ خبریں