شامی انتظامیہ نے دونستک اور لوہاانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کر لیا

ہم مذکورہ فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور ہم  روس کے تسلیم شدہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ تعاون کریں گے، شامی وزیر خارجہ

1783029
شامی انتظامیہ  نے دونستک اور لوہاانسک  عوامی جمہوریہ کو تسلیم کر لیا

شام میں بشار الاسد حکومت کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اعلان کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے نام نہاد دوننتسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور وہ علیحدگی پسند حکومتوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل ویلڈے ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الا مقداد  نے پوتن کی جانب سے یوکرین کے ڈونباس علاقے میں علیحدگی پسندوں کی نام نہاد انتظامیہ کو تسلیم کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مذکورہ فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور ہم  روس کے تسلیم شدہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

بشار الاسد حکومت نے روس کی حمایت یافتہ ابخازیہ اور جنوبی اوسیٹیا کے علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جنہوں نے مئی 2018 میں جارجیا سے اپنی یکطرفہ آزادی کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں