گزشتہ 4 ماہ میں 8 لاکھ افغان مہاجرین نے ایران میں پناہ لی ہے، ایرانی سیکرٹری خارجہ

ہم ناروے سے زمینی اور ہوائی راستے موصول ہونے والی امداد کو  ضرورت مندوں تک پہنچائیں  گے

1758849
گزشتہ 4 ماہ میں 8 لاکھ افغان مہاجرین نے ایران میں پناہ لی ہے، ایرانی سیکرٹری خارجہ

ایران  نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ 4 ماہ میں  افغانستان سے 8 لاکھ  مہاجرین نے اس ملک میں  پناہ  لی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے نارویجن ہم منصب Aniken Hoytfeld کے ساتھ افغانستان اور یمن میں انسانی بحران اور جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی ایران میں داخل ہونے والے افغان تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا، عبداللہیان نے کہا، "5 ہزار افغان روزانہ ایرانی سرحد پر آتے ہیں۔ پچھلے 4 ماہ میں 800,000 تارکین وطن افغانستان سے ایران آئے ہیں۔  افغانستان میں اپنا گھر بار چھوڑ کر آنے والے مہاجرین کو امدا د کی ترسیل کی کوشیں صرف کی جا رہی ہیں۔

عبداللہیان نے کہا کہ ہم ناروے سے زمینی اور ہوائی راستے موصول ہونے والی امداد کو  ضرورت مندوں تک پہنچائیں  گے۔

عبداللہیان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  اس معاملے میں عمومی رجحان مثبت ہے۔

اگر دوسرے فریق (روس، چین، انگلینڈ، فرانس اور جرمنی) جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں کی مکمل طور پر پاسداری کرتے ہیں  تو ایران بھی اس پر عمل درآمد کرے گا۔ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی نیک نیتی کو نہ صرف الفاظ سے بلکہ عمل سے بھی ظاہر کریں۔ پابندیوں کو ہٹا کر اسے جوہری معاہدے میں بدل دیا جائے۔

ناروے کے وزیر خارجہ ہائٹ فیلڈ نے کہا کہ وہ جنوری میں دارالحکومت اوسلو میں افغانستان اور یمن میں انسانی بحران پر ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں   ہم نے عبداللہیان کو بھی مدعو کیا ہے۔



متعللقہ خبریں