فلسطین اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا: محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ  ہم نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے ایک حقیقی سیاسی عمل سے دنیا کومتعارف کروایا ہے

1756787
فلسطین اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا: محمود عباس

 فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ  ہم نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے ایک حقیقی سیاسی عمل سے دنیا کومتعارف کروایا ہے۔

 فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق، صدر عباس  نے تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے نویں اجلاس سے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطین اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا اور ہم نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے  ایک حقیقی سیاسی عمل سے دنیا کو متعارف کروایا ہے ۔

 فلسطینی صدر نے بتایا کہ جلد ہی تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل ایک اجلاس منعقد کرے گی جو کہ قومی حقوق اور ناقابل تبدیل اقدار کے تحفظ کی پاسبانی کے لیے ضروری ہوگا۔

صدر عباس نے مزید کہا کہ  مرکزی کونسل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تناظر میں فیصلے لینے کی مجاز ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں