اسرائیلی فورسز نے 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

فلسطینی سرکاری ذرائع کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں 3، رام اللہ میں 5، تلکریم اور ہیبرون میں 4 افراد اور بیت المقدس میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے

1756148
اسرائیلی فورسز نے 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فورسز نے کل شام مغربی کنارے اورالقدس  میں کی گئی کارروائیوں کے دائرہ کار  میں 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی سرکاری ذرائع کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں 3، رام اللہ میں 5، تلکریم اور ہیبرون میں 4 افراد اور بیت المقدس میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے القدس  میں 2 بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اورالقدس  میں اکثر فلسطینیوں کو "مطلوب"  ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق تقریباً 4600 افراد جن میں بہت سی خواتین، تقریباً 160 بچے اور کم از کم 6  اراکینِ پارلیمنٹ  شامل ہیں، اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔



متعللقہ خبریں