سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے نمائندوں کی یمنی وزیر اعظم سے ریاض میں ملاقات

اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے وزیر اعظم عبدالمالک کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار

1750917
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے نمائندوں کی یمنی وزیر اعظم سے ریاض میں ملاقات

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یمنی حکومت کے لیے ان اصلاحات کے نفاذ کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا جو اقتصادی استحکام اور عوام کو خدمات فراہم کریں گی۔

یمن میں امریکی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکہ، چین، روس، انگلینڈ اور فرانس کے نمائندوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یمنی وزیر اعظم معین عبدالمالک سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران زیر بحث ممالک کے نمائندوں نے یمن کے عوام کو بنیادی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کے کام کو مضبوط بنانے، اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے وزیر اعظم عبدالمالک کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقِ قریب امور کے دفتر  کی ٹویٹ کے مطابق یمن کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے ٹم لینڈرکنگ نے بھی  یمنی وزیراعظم عبدالمالک سے فون پر بات چیت کی۔

یمنی حکومتکی جانب سے  اقتصادی استحکام کے لیے اہم اقدامات کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے  لینڈرکنگ نے عطیہ دہندگان کے تعاون سے ان اقدامات میں مزید  تعاون ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں