سعودی ولی عہد کا دورہ قطر،شیخ تمیم سےملاقات

قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے شیخ تمیم سے ملاقات کی ہے

1745093
سعودی ولی عہد کا دورہ قطر،شیخ تمیم سےملاقات

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

ریاض حکومت نے دوحہ کے ساتھ طویل عرصے سے جاری بحران کو رواں سال جنوری میں ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثّانی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ 

بتایا گیاہےکہ گزشتہ شب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چيت ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ سن 2017 میں سعودی عرب اور اس کے کئی دیگر عرب اتحادیوں نے مشترکہ طور پر قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ہی اس کی ناکہ بندی کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں