یمن میں آپریشنز:814 افراد کی ہلاکت کا دعوی

یمن میں سرکاری و اتحادی فوج اور ایرانی نواز حوثیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 814 افراد ہلاک ہو گئے

1724280
یمن میں آپریشنز:814 افراد کی ہلاکت کا دعوی

 یمن میں سرکاری و اتحادی فوج اور ایرانی نواز حوثیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 814 افراد ہلاک ہو گئے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق، اتحادی قوتوں نے مارب کے مغرب میں واقع القصارہ اور الجوبہ نامی علاقوں  72 گھنٹوں  کے دوران 88 بار آپریشن کیے ۔

 ان آپریشنوں میں 264 سے زائد حوثیوں کو ہلاک اور 36 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ۔

 حوثیوں کے عسکری ترجمان یححی السری نے ایک  پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  حوثی ملیشیا نے 550 افراد کو ہلاک جبکہ 1200 کو زخمی کرتے ہوئے 90 افراد کو اسیر بنانے سمیت شبوہ اور مارب کے صوبوں میں بہار ظفر آپریشن کے دوران 3200 مرعب کلومیٹر کا علاقہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

 واضح رہے کہ یمن میں  ایرانی نواز حوثیوں نے ستمبر 2014 سے  اب تک دارالحکومت صنعا اور بعض دیگر علاقوں  پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی آزادی کے لیے سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے مارچ 2015 سے یمن میں آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

اس سات سالہ خانہ جنگی کے دوران  اب تک 2 لاکھ 33 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں  جبکہ انسانی بحران اس دنیا کے غریب ملک میں بڑھتاچلا جا رہا ہے۔

 اقو٘ متحدہ کے تحت،تقریبا 3 کروڑ کی آبادی کے حامل یمن میں 2 کروڑ 20 لاکھ  افراد کو خوراک اور سلامتی کی ضرورت ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں