فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کے حملوں پرشدید ردِ عمل دینے کا فیصلہ کرلیا

مشترکہ  اعلامیے میں  جو  فلسطینی مزاحمتی گروپ پر مشتمل ہے نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینیوں کی شہادت پر تحریری بیان جاری کیا ہے

1713140
فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کے حملوں پرشدید ردِ عمل دینے کا فیصلہ کرلیا

فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں پر "سخت" رد عمل ظاہر کریں گے۔

مشترکہ  اعلامیے میں  جو  فلسطینی مزاحمتی گروپ پر مشتمل ہے نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینیوں کی شہادت پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مزاحمتی قوتوں نے تمام فلسطین میں ہونے والے واقعات اور پیش رفتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا  ہےجس سے پتہ چلتا ہے کہ  فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی دشمنی اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف ان کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں پر شدید ردی عمل ظاہر کیا جائے گا۔

مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے جاری رکھے تو رد عمل کے ساتھ ہونے والے واقعات کی ترتیب کے لیے اسرائیل ذمہ دار ہوگا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے سرخ لکیر عبور کی  ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے حالیہ دنوں میں القدس  ،  مغربی کنارے اور غزہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فلسطینیوں کا سوگ منایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں