اسرائیل، وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، ایک دن میں 11 ہزار سے زائد واقعات کا تعین

فعال مریضوں کی تعداد 92 ہزار   کے لگ بھگ ہونے کے باوجود  شدید بیمار مریضو ں کی تعداد 667 تک ہے

1702186
اسرائیل، وائرس  کے پھیلاؤ میں تیزی، ایک دن میں 11 ہزار سے زائد واقعات کا تعین

اسرائیل میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے اثرات کے باعث کورونا وبا     سے یومیہ واقعات  میں تیزی سے اضافے کا عمل جاری ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 کورونا مریض  چل بسے ہیں تو 11 ہزار 210 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

اس طرح تقریباً 93 لاکھ نفوس کے حامل اسرائیل میں   ابتک وائرس سے  7 ہزار 122 اموات  ہو چکی ہیں تو  11 لاکھ ایک ہزار وائرس کا مزہ چکھ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فعال مریضوں کی تعداد 92 ہزار   کے لگ بھگ ہونے کے باوجود  شدید بیمار مریضو ں کی تعداد 667 تک ہی ہے۔

ملک میں وائرس کے پیش نظر  ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں