الجزائر میں جنگل کی آگ کی وجہ سے 42 افراد ہلاک

ملک کے مختلف حصوں میں لگی جنگلاتی آگ کی وجہ سے 25 فوجیوں سمیت 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں: ایمن بن عبدالرحمٰن

1689129
الجزائر میں جنگل کی آگ کی وجہ سے 42 افراد ہلاک

الجزائر حکومت نے ملک میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 25 فوجیوں سمیت 42 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمٰن نے سرکاری ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں لگی جنگلاتی آگ کی وجہ سے 25 فوجیوں سمیت 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بن عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سے آگ بجھانے والے جہاز کرائے پر حاصل کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق ملک کے 17 صوبوں میں 103 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کامل بالجود نے مقامی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیک وقت لگنے والی اس آگ کے بارے میں سبوتاژ کاروائی کا احتمال بھی ہمارے پیش نظر ہے۔ صورتحال کی تحقیق کے بعد ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

الجزائر میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی  کی لہروں اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد جنگل کی آگ لگی ہوئی ہے۔


ٹیگز: #الجزائر

متعللقہ خبریں