اسد اور ایرانی نواز جتھے کا حملہ،4 بچے ہلاک

شام میں اسد نواز فوج نے ادلب کے محفوظ علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حامہ کی سول آبادی پر حملہ کر دیا جس میں چار بچے ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے

1687444
اسد اور ایرانی نواز جتھے کا حملہ،4 بچے ہلاک

 شام میں اسد نواز فوج نے ادلب کے محفوظ علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حامہ کی سول آبادی پر حملہ کر دیا جس میں چار بچے ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حامہ کے شمال مغربی دیہات جورین میں اسد  اور ایرانی نواز گروہ نے کاستون،مغارہ اور بارا نامی دیہاتوں پر  حملہ کرتےہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں چار بچے ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ترکی اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے کیا گیا تھا۔

 اسد نواز فوج  اکثر و بیشتر جنگ بندی کی خلاف ورزی  کرتی رہتی ہے جبکہ سن 2017 تا 2020 کے درمیان بیس لاکھ شامی ان حملوں سے تنگ آکر  ترک سرحد کت قریبی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں