بیروت دھماکے کا ایک سال،ملک گیر سوگ کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ برس چار اگست کو بيروت کی بندر گاہ پر ايک بہت بڑا دھماکا ہوا تھا جس ميں دو سو سے زائد افراد ہلاک، قريب چھ ہزار زخمی اور تين لاکھ بے گھر ہو گئے تھے

1685624
بیروت دھماکے کا ایک سال،ملک گیر سوگ کا اعلان

لبنان ميں آج بيروت بم دھماکے کو ايک سال گزر گيا ہے، اس موقع پر ملک گير سطح پر سوگ کا اعلان کيا گيا ہے۔

خبر کے مطابق،ملک کے تمام اسکول اور دفاتر بند ہيں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس چار اگست کو بيروت کی بندر گاہ پر ايک بہت بڑا دھماکا ہوا تھا جس ميں دو سو سے زائد افراد ہلاک، قريب چھ ہزار زخمی اور تين لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔

دھماکے کی ويڈيوز نے دنيا بھر ميں تہلکہ مچا ديا تھا۔

بيروت کی بندر گاہ پر ’"امونيئم نائٹريٹ" موجود تھاجس کی وجہ سے يہ دھماکہ ہوا تھا۔

متاثرين کے اہل خانہ آج ايک احتجاجی ريلی ميں بھی شرکت کر رہے ہيں۔

وہ اس واقعے کی شفاف تحقيقات کا مطالبہ کر رہے ہيں۔

ہيومن رائٹس واچ کی ايک رپورٹ کے نتیجے میں اس واقعے ميں کئی سرکاری ادارے لا پرواہی کے مرتکب پائے گئے۔


ٹیگز: #سوگ , #بیروت

متعللقہ خبریں