شام۔ شاخ زیتون کاروائی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک ترک فوجی کو شہید کر ڈالا

دہشت گرد تنظیم پی کے کے ۔ وائے پی جی نے ایک بار پھر ترک دستوں کو نشانہ بنایا

1651593
شام۔ شاخ زیتون کاروائی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک ترک فوجی کو شہید کر ڈالا

شام میں ترک مسلح افواج کی جانب سے 2018 میں  سر انجام دی گئی  شاخ زیتون عسکری کاروائی کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK وائے پی جی کے دہشت گردوں  کے راکٹوں سے حملے میں ایک فوجی شہید  جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

وزارت دفاع نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاخ زیتون کاروائی علاقے میں کل دہشت گردوں  نے ترک فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ، جس سے ہمارا ایک جوان جامِ شہادت نوش کر گیا تو دوسرا  زخمی ہو گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں