اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری،شہدا کی تعداد 35 ہو گئی
آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی اور اس سے قبل ایک اور تیرہ منزلہ عمارت کو بمباری سے مسمار کردیا
1638273
اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی اور اس سے قبل ایک اور تیرہ منزلہ عمارت کو بمباری سے مسمار کردیا۔
ادھر حماس نے بھی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ داغے ہیں۔
ان حملوں میں اب تک کم سے کم 35 فلسطینی شہید اور چار اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
شہدا میں کم سے کم ایک درجن بچے شامل ہیں۔
اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے شدت پسندوں کو ان حملوں کے لیے بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔