اسرائیل: نیتین یاہو حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہو گئے

خبر کے مطابق، اسرائیلی صدر رووین ریولین اب حکومت کی تشکیل کا کام اسرائیلی پارلیمان کے کسی دوسرے رکن کو سونپ سکتے ہیں

1634496
اسرائیل: نیتین یاہو حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہو گئے

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو مقررہ وقت تک ایک نئی اتحادی حکومت تشکیل دینے میں نا کام ہو گئےہیں۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی صدر رووین ریولین اب حکومت کی تشکیل کا کام اسرائیلی پارلیمان کے کسی دوسرے رکن کو سونپ سکتے ہیں۔

ریولین کے ایک بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ نصف شب سے قبل نیتن یاہو نے صدارتی دفتر کو مطلع کیا کہ وہ حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں، اب اس کا فیصلہ صدر کریں گے اس کے نتیجے میں نیتن یاہو کی لیکود پارٹی گزشتہ بارہ سالوں میں پہلی مرتبہ مخالف جماعت بن سکتی ہے



متعللقہ خبریں