ایران کے ساتھ مذاکرات میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے:خلیجی تعاون کونسل

خلیجی تعاون کونسل  نے چین سے کہا ہے کہ  ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے  جو بھی مذاکراتی عمل شروع ہوا اس میں خلیجی ممالک  کو بھی شامل کیا جائے

1608230
ایران کے ساتھ مذاکرات میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے:خلیجی تعاون کونسل

 خلیجی تعاون کونسل  نے چین سے کہا ہے کہ  ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے  جو بھی مذاکراتی عمل شروع ہوا اس میں خلیجی ممالک  کو بھی شامل کیا جائے۔

 کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف الحجراف نے گزشتہ روز  سعودی عرب کا دورہ کرنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ۔

 ملاقات کے بعد ایک تحریری بیان میں حجراف نے  کہا کہ  ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر مبنی ممکنہ مذاکراتی عمل میں خلیجی ممالک کی شمولیت اہم ہوگی جن میں  بلاسٹک میزائل نظام،ڈرونز اور دیگر  بحری سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے گی ۔

دریں اثنا، سعودی خبر رساں ایجنسیSPA کے مطابق، چینی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے  کہ امریکہ اور خلیجی ممالک ایران پر تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے اور بحری آمدو رفت کو خطرات سے دوچار کرنے الزام لگا رہے ہیں جنہیں وہ مسترد کرتا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں