لبنان، شامی مہاجر کیمپ کو نذر آتش کرنے کے شبے میں متعدد افراد گرفتار

فوج نے اس واقع کے فوراً بعد بعض مکانات پر  چھاپے مارتے ہوئے مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا

1553087
لبنان، شامی مہاجر کیمپ کو نذر آتش کرنے  کے شبے میں متعدد افراد گرفتار

لبنان کے شمالی  علاقہ جات میں شامی مہاجر کیمپ کو نذرِ آتش کیے جانے کا موجب بننے والے جھگڑے میں ملوث بھاری تعداد میں لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ بروز ہفتہ شام کے وقت طرابلس شام شہر سے منسلک منیے علاقے میں واقع مہاجر کیمپ کو نذر آتش کرنے والے  افراد اور 6 شامی مہاجرین کو  پوچھ گچھ کے لیے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

فوج نے اس واقع کے فوراً بعد بعض مکانات پر  چھاپے مارتے ہوئے مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے تو دیگر  ملوث افراد کی گرفتاری کی کاروائیاں جاری ہیں۔

دریں اثنا  دُورزی  لیڈر ولید جان بولات کی زیر قیادت کی  سوشلسٹ پارٹی اور سابق وزیر اعظم سعد حریری کی  سیاسی جماعت    نے شامی مہاجرین کیمپ کو نذرِ آتش کیے جانے کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے  مجرمین کی فی الفور گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں