عراق: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

عراق کے شمالی علاقے میں تلاش و نگرانی کے ذریعے PKK کے 4 دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں فضائی آپریشن کر کے غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1540305
عراق: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

عراق کے شمالی علاقے غارہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق PKKکے خلاف آپریشن نہایت موئثر اور پُرعزم شکل میں جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے غارہ  میں تلاش و نگرانی کے ذریعے PKK کے 4 دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں فضائی آپریشن کر کے غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

اس دوران ترکی وزارت داخلہ کی، دہشتگردوں کو ہتھیار پھینکنے پر قائل کرنے کی، کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK سے مفرور 5 دہشتگردوں نے ترکی میں داخل ہو کر  سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

مذکورہ دہشت گرد 1995 اور 2015 کے دوران تنظیم میں شامل ہوئے  اور ترکی، شام اور عراق کی سرحد پر کاروائیاں کرتے رہے۔ ہتھیار پھینکنے والوں میں سے ایک 25 سال سے تنظیم میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کو قائل کرنے کی کاروائیوں کے نتیجے میں یکم جنوری سے اب تک گرفتاری پیش کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 223 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں