عراق: PKK کے 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ہمارے آپریشن پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گے: ترکی وزارت دفاع

1527959
عراق: PKK کے 2 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے زاپ میں PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق زاپ کے علاقے میں کنٹرول کاروائیوں کے دوران دہشت گردی کے لئے تیار  دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد فضائی کاروائی کر کے انہیں غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ہمارے آپریشن پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں