عراق میں داعش کا حملہ،11افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی چوکی پر شدت پسند گروپ داعش کے حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے

1524581
عراق میں داعش کا حملہ،11افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی چوکی پر شدت پسند گروپ داعش کے حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

عراقی فوج کے ذرائع کے مطابق داعش کے ایک گروپ نے الردوانیہ میں عراقی فوج کی ایک چوکی پر گزشتہ روز رات گئے حملہ کیا۔

حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور چار گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔

انہوں نے چوکی پر گرینیڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس فوجی چوکی پر حاشد قبائلی قوتوں کے جوان تعینات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں حاشد قبیلے کے پانچ جوان اور چھ مقامی افراد مارے گئے، جو اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے وہاں آئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی اور پولیس فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب کرکوک پولیس کے پریس ترجمانعام نوری نے بتایا ہے کہ  شہر کے ایk محلے پنجہ علی میں چھاپےکے دوران داعش کے تین کارندے گرفتار کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں