اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان زخمی

اسرائیلی فورسز نےمقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں چاقو سے حملے کے دعوے کے ساتھ فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کر دیا

1523889
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان زخمی

اسرائیلی فورسز نےمقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں چاقو سے حملے کے دعوے کے ساتھ فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق الخلیل شہر سے منسلک الفوار مہاجر کیمپ  کے قریب ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان پر فائر کھول دیا اور اس کے بعد اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

زخمی فلسطینی کی صحت کے بارےمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واقعے کے بارے میں فلسطینی حکام کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے"چاقو سے حملے" یا پھر" گاڑی سے کچلنے "کے دعوے کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزاِن جاری ہیں اور  حقوقِ انسانی کی تنظیمیں اسرائیل کو  فلسطینیوں کو عدالتی کاروائیوں کے بغیر سزائے موت دینے کا بھی قصور وار ٹھہرا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں