امریکہ میں جو بھی جیتے،ہماری پالیسی نہیں بدلے گی: ایران

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج خواہ جیسے بھی ہوں تہران کی واشنگٹن کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہو گی

1521785
امریکہ میں جو بھی جیتے،ہماری پالیسی نہیں بدلے گی: ایران

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج خواہ جیسے بھی ہوں تہران کی واشنگٹن کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔

روحانی نے  تہران میں  کابینہ اجلاس کے بعد ایک خطاب میں اس بات کا اظہار کیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں صدر نے کہا کہ ایران کبھی بھی امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ  عالمی قوانین کے تحت تمام معاہدوں پر واپس  آئے اور ایرانی عوام کا احترام کرے،  وہاں  جو بھی حکومت آئے گی اسے پابندیوں کے بجائے ایران کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو اپنے ماضی سے سبق لینے اور مختلف لائحہ عمل اختیار کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں