اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

ان حملوں میں حماس کا اسلحہ تیار کرنے والے ایک کارخانے  اور ایک ٹنل کو ہدف بنایا گیا

1514487
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے بعض مقامات پر بمباری کی ۔

اسرائیلی  فوج کے ٹویٹر  پر جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ  جنگی طیاروں نے غزہ میں  حماس کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ سے اسرائیلی  سر زمین پر داغے گئے راکٹوں کے  جواب میں  کیے جانے کا دعوی کردہ ان حملوں میں حماس کا اسلحہ تیار کرنے والے ایک کارخانے  اور ایک ٹنل کو ہدف بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے  حماس کی فوجی شاخ  عزت الدین الا قاسم بریگیڈ کے ٹھکانوں اور کھیتوں پر  بمباری کی ہے۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 



متعللقہ خبریں