ایران میں کارا باخ کے ساتھ تعاون کے لئے جمع ایکٹیوسٹوں کو حراست میں لے لیا گیا

اردیبل میں آرمینیا کے زیرِ قبضہ علاقے کارا باخ کے ساتھ تعاون کے لئے جمع ایکٹیوسٹوں میں سے 11 کو حراست میں لے لیا گیا

1500719
ایران میں کارا باخ کے ساتھ تعاون کے لئے جمع ایکٹیوسٹوں کو حراست میں لے لیا گیا

ایران میں ترک اکثریتی آبادی والے شہر اردیبل میں آرمینیا کے زیرِ قبضہ علاقے کارا باخ کے ساتھ تعاون کے لئے جمع ایکٹیوسٹوں میں سے 11 کو حراست میں لینے کا دعوی کیا گیا ہے۔

ایران انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ایجنسی HRANA کی خبر کے مطابق  کارا باخ کے ساتھ تعاون کے لئے اردیبل کے جیرال پارک میں جمع ایکٹیوسٹوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

خبر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں منتشر ہونے والے ایکٹیوسٹوں میں سے 11 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 پولیس مداخلت کے دوران 3 ایکٹیوسٹ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایکٹیوسٹ سوشل میڈیا  کی طرف سی اردیبل، تبریز اور اورومیہ جیسےاکثریتی  ایران آذری آبادی والے شہروں میں کاراباخ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں