اسرائیل امن منصوبےکے بہانے پورے خطہ عرب کو اپنی کٹھ پتلی بناناچاہتا ہے: ایران

ایران کی  قومی سلامتی  اعلی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی شمہانی نے کہا ہے کہ اسرائیل  کے امن منصوبے کا مقصد دریائے نیل سے دریاَئے فرات تک  کے علاقے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا ہے

1490845
اسرائیل امن منصوبےکے بہانے پورے خطہ عرب کو اپنی کٹھ پتلی بناناچاہتا ہے: ایران

 ایران کی  قومی سلامتی  اعلی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی شمہانی نے کہا ہے کہ اسرائیل  کے امن منصوبے کا مقصد دریائے نیل سے دریاَئے فرات تک  کے علاقے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا ہے۔

 ایران کے سرکاری منیڈیا کے مطابق، شمہانی نے تہران میں موجود عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی  کے ہمراہ  علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر شمہانی نے  متحدہ عرب امارات  اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ،صیہونی نظام کی بحالی اور عرب ممالک پر اس کی اجارہ داری قائم کرنے کےلیے  علاقائی ممالک کو کمزور  کر رہا ہے   اور چاہتا ہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا علاقہ  صیونی نظام کے زیر تسلط آجائے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

 اس موقع پر المالکی نے بھی  کہا کہ انسداد دہشتگردی میں ایران کا کردار اہم رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں