ایران میں 5.2 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے صوبے کوہ گیلوئیے میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1422880
ایران میں 5.2 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے صوبے کوہ گیلوئیے کی تحصیل دوگونبیدان میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے سسمولوجک سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 41 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز تحصیل دوگونبیدان تھی اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے فارس، بوشہر اور ہوزستان جیسے اظراف کے صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


ٹیگز: #زلزلہ

متعللقہ خبریں