مشرق میں کورونا وائرس گراف

الجزائر کی وزارت مذہبی امور نے فتوی جاری کر کے عید الفطر کے موقع پر مصافحے اور بغلگیر ہونے کو ممنوع قرار دے دیا

1418807
مشرق میں کورونا وائرس گراف

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 250 ، مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 22 ہزار 200 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 18 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے 121 اموات کے ساتھ عراق میں عراقی کرد علاقائی انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی کووِڈ۔19 ٹیسٹ مثبت نہیں نکلا۔ علاقے میں وائرس کی وجہ سے 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

تین اموات اور 65 مریضوں کے ساتھ لیبیا میں بیماریوں کے خلاف جدوجہد کے قومی مرکز نے وائرس کے پھیلاو کےدرجے کے تعین کے لئے وسیع پیمانے پر ٹیسٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزائر میں اموات کی تعداد 542 اور مریضوں کی تعداد 6 ہزار 821 ہے۔ ملک میں وزارت مذہبی امور نے فتوی جاری کر کے عید الفطر کے موقع پر مصافحے اور بغلگیر ہونے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے وفات پانے والوں کی تعداد سعودی عرب میں 302، کویت میں 107 اور قطر میں 15 ہو گئی ہے۔

بحرین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 10 اور مریضوں کی تعداد 6 ہزار 747 ہے۔

یمن میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں اموات کی تعداد 18 اور مریضوں کی تعداد 106 ہے جبکہ نام نہاد حوثی حکومت  کے وزیر صحت طٰحہ المتوکل نے 4 کووِڈ۔19 مریضوں کا اعلان کیا ہے۔

وائرس کی وجہ سے مصر میں اموات کی تعداد 612، متحدہ عرب امارات میں 214، مراکش میں 192، عمان میں 21 اور اردن میں 9 ہے۔

بھارت کے زیر قبضہ متنازع علاقے جمّوں کشمیر میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 12 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 121 ہو گئی ہے۔

نیپال میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے پہلی موت واقع ہوئی ہے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 29 سالہ خاتون کووِڈ۔19 کی وجہ سے زیر علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد 281 ہے۔

جاپان کے شہر یوکوہاما میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ماہِ فروری میں قرنطینہ میں لیا گیا برطانوی پرچم بردار مسافر بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس ملک سے روانہ ہو گیا ہے۔

بحری جہاز میں 56 ممالک سے مسافروں اور عملے کی ٹیم پر مشتمل 3 ہزار 700 افراد سوار تھے اور بحری جہاز میں وائرس کی وجہ سے 13 اموات اور 712 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

برّاعظم افریقہ میں حالیہ 24 گھنٹوں کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 648، مریضوں کی تعداد 78 ہزار 938 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔



متعللقہ خبریں