امریکہ غیر قانونی یہودی بستیوں کے اسرائیل سے الحاق کی منظوری دے دے گا، نتن یاہو

نتن یاوہو نے سان ریمو کانفرس کی  صد سالہ یاد کے موقع پر امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے لیے روانہ کردہ ویڈیو پیغام میں ایجنڈے کے حوالے سے بعض اعلانات کیے

1405870
امریکہ غیر قانونی یہودی بستیوں کے اسرائیل سے الحاق کی منظوری دے دے گا، نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  ہے کہ انہیں یقین ہے کہ متحدہ امریکہ مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر واقع یہودی غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے اسرائیل سے الحاق کی منظوری دے دے گا۔

نتن یاوہو نے سان ریمو کانفرس کی  صد سالہ یاد کے موقع پر امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے لیے روانہ کردہ ویڈیو پیغام میں ایجنڈے کے حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

غیر قانونی اسرائیلی رہائشی علاقوں کے اس ملک سے الحاق کے منصوبے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے نتن یاہو کا کہنا تھا کہ’’ ٹرمپ نے امن منصوبے میں  اسرائیل کے یہودہ اور ثمیرہ کے حقوق کو تسلیم کیا ہے۔   انہوں نے  یہودی رہائشی علاقوں اور وادی اردن میں اسرائیل کی حاکمیت کو بھی تسلیم کرنے کی ضمانت  دے رکھی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ چند ماہ کے بعد یہ ضمانت عملی شکل حاصل کر لے گی۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں